امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے جج کو عدالتی کارروائی سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جج نے کاروبار میں جلعسازی کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور مجرم حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے فحش فلموں کی اداکارہ کے معاملے میں کچھ نہیں چھپایا۔
امریکی نو منتخب صدر نے دعویٰ کیا کہ عدالتی نظام کرپٹ ہے اور اسی لیے لوگ اور کمپنیاں نیویارک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔