فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان فالو آن کا شکار

کیپ ٹائون: دوسرے  ٹیسٹ میں  پاکستان فالو آن کا شکار ہوگیا، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 194 رنز پر سمیٹ دیا۔پاکستانی ٹیم  جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں9 وکٹوں پر 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب انجری کے باعث بیٹنگ پر نہیں آ سکے، جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل میں کھانے کے وقفے تک پاکستان  کے 6 وکٹوں پر 155 رنز بنائے تھے، بابر اعظم 58 ، محمد رضوان 46 اور سلمان آغا 19 رنز  جبکہ عامر جمال 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی 8 ویں وکٹ 194 کے اسکور پراس وقت گری جب میر حمزہ 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، پاکستان کو فالو آن سے بچنے کے لیے 416 رنز بنانے تھے۔جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا نے 3 ، کیشو مہاراج اور  کیوانا ماپھاکا نے 2 جبکہ مارکو یانسن ، ویان مولڈر، نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے سیشن کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 118رنز پر گر گئی جب بابر اعظم 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 144 رنز پر گری جب محمد رضوان 46 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے جبکہ اس کے کچھ ہی دیر بعد قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 155 رنز پر گر گئی جب سلمان آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

گزشتہ روز جنوبی افریقا کے 615 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا تھا، کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر کگیسو ربادا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ 12 رنز بنا کر کامران غلام مارکو یانسین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔قومی ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز سعود شکیل تھے جو بغیر کوئی رن بنائے 20 کے مجموعے پر کگیسو ربادا کا شکار بنے تھے۔

اس سے قبل کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی تھی، ٹمبا باووما اور کائل ویریانے نے سنچریاں بنائی تھیں۔پاکستان کی طرف سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین تین جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔