فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلمان فائٹر خبیب نے جہاز سے آف لوڈ کیے جانے کی اصل کہانی بتادی

ماسکو: روس کے سابق مکس مارشل آرٹس چیمپئن خبیب نُرماگومیڈوف نے امریکا میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی تفصیلات بتادیں، جس میں انہیں فلائی فرنٹیئر کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا تھا۔

خبیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پوسٹ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ واقعہ الاسکا ایئر کے بجائے فلائی فرنٹیئر کی پرواز میں پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ جہاز کے عملے کا رویہ ابتدا سے ہی بدتمیز تھا، حالانکہ وہ انگریزی اچھی بولتے ہیں اور مکمل تعاون کے لیے تیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس کی وجہ نسل پرستی، قومیت یا کچھ اور تھی!

خبیب کے مطابق خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ نے ان سے سیٹ تبدیل کرنے کو کہا، لیکن ان کے رویے اور بات چیت کے انداز نے معاملے کو پیچیدہ بنادیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 منٹ کی گفتگو کے بعد سیکیورٹی کو طلب کرلیا گیا اور انہیں طیارے سے اتار دیا گیا۔

خبیب کا کہنا تھا کہ وہ پرسکون رہنے کی بھرپور کوشش کرتے رہے، جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، لیکن عملے کا رویہ غیر مناسب تھا۔ بعدازاں، خبیب نے دوسری ایئر لائن کی پرواز لے کر اپنی منزل کی جانب سفر مکمل کیا۔

خبیب کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلائٹ عملے کے رویے پر سخت تنقید کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔