یو اے ای نے2ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور کردیے،اسٹیٹ بینک نے تصدیق کردی

متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے اپنے دو ڈپازٹس کو ایک سال کے لئے رول اوور کردیا۔ ڈپازٹس کی مالیت ایک ایک ارب ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نے ڈپازٹس مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے، ان ڈپازٹس کی مدت رواں ماہ ختم ہونے جا رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو مالی دباؤ سے بچانے اور اقتصادی صورتحال کو بہتر کرنے کا موقع فراہم کیا، ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کے قرض کی میعاد میں توسیع کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے مرکزی بینک میں رکھے گئے اپنے دو ایک ارب ڈالر کے ذخائر کی ایک اور سال کے لیے توسیع کی تصدیق کردی ہے۔ یہ ذخائر اس مہینے کی میچور ہونے والے تھے۔

دریں اثنا اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 10 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.72 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.72 ارب ڈالر ہوگئے۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ یو اے ای نے رواں ماہ واجب الادا 2 ارب ڈالرز کو رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔