فوٹو بشکریہ بی بی سی اردو
فوٹو بشکریہ بی بی سی اردو

امدادی ٹرک غزہ پہنچنا شروع ہو گئے

غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ٹرک امدادی سامان لے کر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک کے مطابق ان کے امدادی ٹرک شمال میں زیکیم کراسنگ جبکہ جنوب میں کریم شالوم کراسنگ سے غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔ دیگر امدادی ٹرکوں کو رفح کراسنگ سے غزہ میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔

عالمی ادارہ خوراک کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان ٹرکوں میں ’زندگی بچانے کے لیے ضروری گندم کا آٹا‘ اور تیار کھانے کے پارسل شامل ہیں۔

غزہ میں خوراک کی فراہمی بیرونی امداد پر بہت زیادہ منحصر ہے۔ حالیہ ہفتوں میں اوسطاً امداد کے صرف 40 ٹرک پہنچ پا رہے تھے جب کہ جنگ سے قبل تقریباً 500 ٹرک روزانہ غزہ میں داخل ہوتے تھے۔

جنگ بندی کے معاہدے کے تحت روزانہ 600 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔