فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 2 دنوں میں 120 لاشیں برآمد

غزہ میں جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں میں عمارتوں کے ملبے سے فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں سے اب تک 120 لاشیں ہسپتال منتقل کی جاچکی ہیں۔

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق گزشتہ روزغزہ پٹی کے ہسپتالوں میں 72 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے 68 لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں اور میدانوں سے اٹھائی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں اور میدانوںسے اٹھائی گئی لاشوں کی تعداد اب 120 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں 56 فلسطینیوں کو زخمی حالت میں بھی لایا گیا تھا۔

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ پٹی میں 47 ہزار107فلسطینی شہیدہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ11ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔