شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے سمندر سے زمین پر مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کے روز اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا۔

سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا جس کے مطابق ملک کے رہنما کم جونگ اُن نے میزائل تجربے کی نگرانی کی۔

کورین نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کردہ کروز میزائل پانی کے اندر اور فضا میں 1,500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں، تقریباً 7,500 سیکنڈ تک پرواز کرنے کے بعد اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکہ شمالی کوریا کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا، وہ امریکہ کے خلاف سخت ترین ممکنہ کارروائی کرے گا۔

 

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان فوجی مشقیں اور تعاون خطے میں کشیدگی کا باعث بن رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد شمالی کوریا نے اپنا پہلا ہتھیاروں کا تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ہوا، اور یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی صدارتی افتتاح کے موقع پر ایسی کارروائی کی ہو۔ اس سے قبل، شمالی کوریا نے ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے قبل سمندر میں کئی کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فائر کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔