فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد

سیول: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے استغاثہ نے معزول صدر یون سک یول پر 3 دسمبر کو مارشل لاء کے مختصر نفاذ کے ذریعے بغاوت کی قیادت کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کی۔

گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن نے فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔

استغاثہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یون سک یول پر بغاوت کے سرغنہ ہونے کے الزام میں حراست میں لینے کے ساتھ فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یون سک یول نے 14 دسمبر کو حزب اختلاف کی قیادت والے پارلیمان کی طرف سے مارشل لاء کے خاتمے کی ووٹنگ کے بعد تقریباً چھ گھنٹوں میں اپنا حکم واپس لے لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔