متحدہ عرب امارات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ ٹول ٹیکس بھی بڑھا دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار سے ساڑھے 5 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

اماراتی فیول پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق عرب امارات میں ایک لیٹر پٹرول 2.74 درہم یعنی 208 پاکستانی روپے میں ملے گا

جبکہ ڈیزل کی قیمت 2.82 درہم (214.18 روپے) فی لیٹر ہوگی۔