میونخ: جرمنی کے شہر میونخ میں ایک افغان شہری نے ٹریڈ یونین کی ایک ریلی میں شریک افراد پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور 24 سالہ افغان پناہ گزین ہے، جو چوری اور منشیات کے جرائم میں ملوث ہے، اسے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق انھوں نے مشتبہ شخص کی گاڑی پر اس وقت گولی چلائی جب اُس نے تیز رفتاری سے لوگوں کو ٹکر ماری۔
اطلاعات ہیں کہ اس گاڑی میں دو افراد سوار تھے تاہم پولیس کی جانب سے دوسرے شخص کی تفصیلات سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
یہ واقعہ آبادی کے لحاظ سے جرمنی کے تیسرے سب سے بڑے شہر میونخ کے علاقے سیڈلسٹراس میں پیش آیا۔
پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی ابتدائی تفصیلات کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 28 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
جرمن چانسلر اولاف شولز کا کہنا ہے کہ ’میونخ میں گرفتار ہونے والے مشتبہ افغان شخص کو سزا ملنی چاہیے اور اسے ملک سے نکال دیا جانا چاہیے۔