فائل فوٹو
فائل فوٹو

حماس کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل جاری رکھنے کا اعلان

قاہرہ: حماس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے اور طے شدہ وقت کے اندر یرغمالیوں کی رہائی جاری رکھے گی۔

قاہرہ میں مذاکرات کے بعد حماس نے کہا کہ مصر اور قطر کے ثالثوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے۔

مصر اور قطر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ثالثوں نے فریقین کے درمیان خلا کو کم کر دیا ہے اور دونوں اس پرعمل درآمد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تاحال اسرائیل کی جانب سے حماس کی جانب سے جاری اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم منگل کے روز اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر حماس نے سنیچر کے روز یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو جنگ بندی ختم ہو جائے گی۔