فائل فوٹو
فائل فوٹو

موٹرسائیکل پر دنیا کی سیر کیلئے نکلنے والا برطانوی جوڑا ایران میں گرفتار

تہران :ایران کی جانب سے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے کیلئے نکلنے والے برطانوی جوڑے کو گرفتار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ ماہ گرفتار کیے گئے 2 برطانوی شہریوں کے نام کریگ اور لنڈسے فورمین ہیں، اور ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ان دونوں کی ’محفوظ واپسی‘ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

خبر کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں کو اس وقت کرمان شہر میں رکھا گیا ہے۔

اہل خانہ کی جانب بیان میں کہا گیا ہے ’اس غیر متوقع واقعے نے پورے خاندان کے لیے تشویش پیدا کر دی ہے، اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے پر گہری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دوستوں، اہل خانہ اور کمیونٹی کی طرف سے ملنے والی حمایت کو سراہتے ہیں، جس نے ہمیں اس آزمائش کا سامنا کرتے ہوئے طاقت اور حوصلہ افزائی فراہم کی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا 50 سال کی عمر میں ہے اور جنوری میں جب انہیں حراست میں لیا گیا تو وہ دنیا بھر میں موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے۔