فائل فوٹو
فائل فوٹو

مالی میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 48 کان کن ہلاک

افریقی ملک مالی میں سونےکی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 48 کان کن ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کان سے غیر قانونی طور پر سونا نکالا جارہا تھا۔

مرنے والے کان کنوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں، کان میں دب جانے والوں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

افریقی ملک مالی کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ سونا نکالنے والے ممالک میں ہوتا ہے لیکن یہاں سونے کی کانوں کے ارد گرد اکثر لینڈ سلائیڈنگ کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔