فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

بنگلہ دیش ، کھلنا یونیورسٹی میں طلبا گروپوں میں تصادم، 150 زخمی

بنگلہ دیش: کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پرتشدد تصادم کے نتیجے میں 150 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے یوتھ ونگ نے کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ کی رکنیت سازی کی کوشش کی. اس کے نتیجے میں طلبا اتحاد اسٹوڈنٹس ”اگینسٹ ڈسکریمینیشن“ کے ممبران کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا۔

یاد رہے یہ وہ احتجاجی گروپ ہے جس نے گزشتہ سال اگست میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو معزول کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر تشدد کی فوٹیج بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی تھیں ان فوٹیج میں متحارب گروپوں کو چاقو اور چھریاں پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ زخمی طالب علموں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا ہے دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر تشدد شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے.

کھلنا پولیس کے مطابق جھڑپ کے بعد کم از کم 50 افراد کو علاج کے لیے لے جایا گیا۔ صورتحال اب قابو میں ہے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔