پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والی ریکھا گپتا کو وزیراعلیٰ بنایا گیا، فوٹو سوشل میڈیا
پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والی ریکھا گپتا کو وزیراعلیٰ بنایا گیا، فوٹو سوشل میڈیا

نئی دہلی میں 26 سال بعد بی جے پی کی حکومت ، خاتون وزیر اعلیٰ نے حلف اٹھا لیا

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریکھا گپتا نے دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ کا حلف اُٹھا کر چوتھی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے حالیہ الیکشن میں نئی دہلی سے عام آدمی پارٹی کے طویل دورِ اقتدار کا سورج غروب کردیا تھا۔

اتحادی جماعتوں کے ساتھ بی جے پی نئی دہلی میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی اور پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والی ریکھا گپتا کو وزیراعلیٰ بنادیا۔

50 سالہ ریکھا گپتا نئی دہلی کی نویں اور چوتھی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کے ساتھ 6 وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا۔ وزرا میں پرویش سنگھ ورما، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، رویندر انڈرراج، کیپِل مشرا اور پنکج کمار سنگھ شامل ہیں۔

ریکھا گپتا نے آج دوپہر میں حلف اٹھانے کے بعد سیدھے دہلی سکریٹریٹ پہنچی اور مختصر ملاقاتوں کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس بھی طلب کرلیا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ آج شام سات بجے ہمارا کابینہ اجلاس ہے اور ہم ‘ویکست دہلی’ (ترقی یافتہ دہلی) کے مشن کے لیے دن رات کام کریں گے۔