بیروت: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا ۔ بیروت اسٹیڈیم میں پچپن ہزار سے زائد افراد کی شرکت۔ سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے بیروت ایئرپورٹ روڈ عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا ۔۔ بیروت اسٹیڈیم میں پچپن ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے بیروت ایئرپورٹ روڈ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے عوام کی بڑی تعداد ایک اسٹیڈیم میں موجود ہے۔ زرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز جنازہ میں تاخیر ہوئی ہے۔
حزب اللہ کے سینیئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ جنازے میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد کے علاوہ 65 ممالک سے 800 شخصیات بھی شرکت کی ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں ہوائی اڈے کی سڑک کے ساتھ ساتھ اور اسٹیڈیم کے باہر ان لوگوں کے لیے دیوہیکل اسکرینیں لگائی گئی ہیں جنہیں جنازہ دیکھنے کے لیے اندر جگہ نہیں ملتی، جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حسن نصر اللّٰہ 27 ستمبر 2024 کو اسرائیل کے جنوبی بیروت پر فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے، جس میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے 85 ٹن دھماکہ خیز مواد سے ضاحیہ میں 6 رہائشی عمارتیں تباہ کر دی تھیں۔ جبکہ سید ہاشم صفی الدین 3 اکتوبر 2024 کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos