واشنگٹن: امریکا کی جانب سے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ ہو گیا، چین سے اشیاء کی امریکا درآمد پر بھی اضافی چارجز آج سے نافذ العمل ہونگے۔
صدر ٹرمپ کے اقدام سے کینیڈا میں تیار ہو کر جو امریکا بھیجی جانیوالی اشیاء کی تیاری میں کمی کا خدشہ ہے جس سے ملازمتیں ختم ہوں گیاور افراط زر بڑھے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ ٹیرف کے معاملے پر کسی معاہدے کی کوششوں کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی ڈیل کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اس اقدام سے امریکی سٹاک مارکیٹ میں غیرمعمولی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد 2025 میں پہلی بار ایس اینڈ پی 500 میں ایک روز میں 1.8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ نیسڈیک کمپوزیٹ میں 2.6 فیصد اور ڈاوجونز انڈسٹریل میں 1.5 فیصد کمی ہوئی۔