راولپنڈی(امت نیوز)متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی اے آئی کمپنی
الیریا نے فوجی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ ایڈوانسڈ اے آئی سلوشنز کے ساتھ سماجی بہبود اور اقتصادی ترقی کو بہتر بنایا جا سکے۔اس سلسلے میں ایلیریا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سی لیول کا یہ سرکردہ AI پلیٹ فارم، فوجی فاؤنڈیشن کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے، جو پاکستان کے سب سے بڑے گروپس میں سے ایک ہے۔ یہ تعاون Aleria کے جدید ترین AI سلوشنز کو فوجی فاؤنڈیشن کے آپریشنز میں ضم کرے گا، جس سے کارکردگی میں اضافہ اور فیصلہ سازی میں بہتری آئے گی،جبکہ صحت، تعلیم، توانائی اور خوراک کے شعبوں میں ادارے کی لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی. اس موقع پر فوجی فاؤنڈیشن کے سی ای او نے کہا کہ ہم جدید اے آئی سولیوشنز کے ذریعےاپنے سماجی بہبود سے متعلق پروگراموں کو با اختیار بنانے اور معاشی نمو میں اضافے کیلئے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی فاؤنڈیشن کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے اور الیریا کے فراہم کردہ اے آئی سلیوشننز کی مدد سے متعلقہ افراد کی کارکردگی میں بہتری، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور ترقی کے نئے راستوں پر گامزن ہونے میں مدد ملے گی