پیرس: فرانس کے شہر پیرس میں دوسری عالمی جنگ کے دوران نہ پھٹ سکنے والا بم ریل کی پٹریوں کے قریب سے برآمد ہوا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کی ریلوے کمپنی ٹی ای آر نے بتایا کہ دوسری عالمی جنگ کے بم کی دریافت کی وجہ سے گیر ڈو نورڈ ٹرین اسٹیشن سے جانے اور اس کی طرف آنے والی ٹریفک معطل ہے۔
ریلوے کمپنی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ دوسری عالمی جنگ کا ایک نہ پھٹنے والا بم پٹریوں کے قریب سے دریافت ہوا ہے۔
ٹریفک کی وجہ سے مقامی میٹرو اور ملکی و غیرملکی ٹرینیں متاثر ہو رہی ہیں۔
یوروسٹار ویب سائٹ کے مطابق جمعے کی صبح گیر ڈو نورڈ سے روانہ ہونے والی کم از کم تین ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔