ایران کا ساحل اچانک خونی رنگ میں تبدیل ہوگیا جسے دیکھ کر وہاں آئے سیاح خوفزدہ ہوگئے تو کچھ سیاحوں نے یہ منظر اپنے موبائل فون میں قید کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے بعد ایک ساحل اچانک سرخ رنگ کا ہوگیا
جس نے لوگوں کو حیران کر دیا۔ کچھ کا خیال تھا کہ اس کی وجہ بگڑتا ہوسم ہوسکتا ہے تو کچھ نے اس کے پیچھے کسی پراسرار چیز کو وجہ قرار دیا لیکن اس کی اصل وجہ بہت سادہ ہے،
دراصل یہ سرخ رنگ اس علاقے میں پائی جانے والی ایک خاص قسم کی مٹی سے آتا ہے۔
ایک ٹور گائیڈ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی یہ ویڈیو دراصل گزشتہ ماہ پوسٹ کی گئی تھی، لیکن اب یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے گائیڈ نے فارسی میں لکھا کہ ویڈیو میں ہرمز کے مشہور ریڈ بیچ پر شدید بارش کا آغاز دکھایا گیا ہے اور سیاحوں کیلئے یہ منظر انتہائی حیرت انگیز ہے۔