مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے، انہوں نے حال ہی میں بھارتی حکمران جماعتوں بی جے پی اور آر یس ایس پر تنقید کی جس کے بعد وہ مشکل میں پڑ گئے۔
میڈیا رپورٹس مطابق چند روز قبل ریاست کیرالہ میں گاندھی جی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے سماجی رہنما گوپی ناتھ نائر کے مجسمے کی تقریب رونمائی کی جس دوران انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ایسا زہر ہے جو بھارت کی بنیادوں میں پھیل کر انہیں تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اگر یہ زہر ختم نہ کیا گیا تو بھارت کے ٹکرے ہوجائیں گے۔
تشار گاندھی کا یہ بیان آر ایس ایس اور بی جے پی کو برداشت نہ ہوا اور ان کے کارکنوں نے ایک مقام پر تشار گاندھی کی گاڑی کو روک کر ان پہ حملہ کیا مگر محافظوں نے انھیں بچا لیا۔
حملے کے بعد تشار گاندھی نے کہا میں قوم کے غداروں کیخلاف بولتا رہوں گا اگر گاندھی جی کے قاتلوں کی اس خطرناک اولاد کا راستہ نہیں روکا گیا تو یہ ایک دن انکا مجسمہ بھی گرا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب آرایس ایس کے خلاف لڑائی تحریک آزادی ہندوستان سے زیادہ اہم ہو چکی، یہ جماعت بھارتی قوم کی سب سے بڑی دشمن ہے۔
مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ وہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف اپنے حالیہ بیانات سے نہ تو پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی ان سے معافی مانگیں گے۔