فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

مقدونیہ کے نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی،51 افراد ہلاک، 100 زخمی

شمالی مقدونیہ (North Macedonia) کے قصبے کوچانی کے ایک نائٹ کلب میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک، 100 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوسکی نے کہا کہ آگ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات تقریباً 2:35 بجے ایک مقامی پاپ گروپ کے کنسرٹ کے دوران لگی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ نائٹ کلب میں موجود نوجوانوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث چھت پر آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے ’پلس‘ نائٹ کلب میں لگی۔

رپورٹ کے مطابق شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم ہرسٹیجان میکوسکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ یہ مقدونیہ کے لیے ایک مشکل اور افسوسناک دن ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کی جانوں کے ضیاع کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا، اور خاندانوں، دوستوں اور پیاروں کے لیے جو تکلیف ہے اس کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے واقعے کی ویڈیو میں نائٹ کلب کے اندرونی مناظر میں افراتفری دیکھی گئی۔

ملک کے وزیر انصاف ایگور فلکوف نے کہا ہے کہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے 80 سے زائد افراد کو ملک کے دارالحکومت اسکوپجے کے اسپتالوں اور کلینکس میں منتقل کیا گیا ہے، واقعے میں ملوث ذمہ داروں کو قانون گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔