عید الفطر 2025 کے لیے متحدہ عرب امارات کے پبلک سیکٹر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے آج ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے شعبے کے لیے عید الفطر کی تعطیل یکم سے 3 شوال 1446 ہجری تک ہوں گی اور سرکاری کام 4 شوال کو دوبارہ شروع ہوگا،رمضان کا مقدس مہینہ 30 دنوں کے ساتھ ختم ہونے کی صورت میں، 30 رمضان کو ایک اضافی عام تعطیل ہو گی اس طرح عید الفطر کے وقفے کو بڑھا دیا جائے گا۔
اس موقع پر، اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی حکومت، اس کے عوام، باشندوں، اور عرب اور اسلامی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مسلسل خوشحالی کی خواہش کی ہے،اگر شوال کا چاند 29 مارچ بروز ہفتہ کی شام نظر آ گیا تو عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو شروع ہو گی اور اتوار کو عید کا پہلا دن ہو گا، اس صورت میں، سرکاری تعطیل اتوار سے منگل تک جاری رہے گی، زیادہ تر کارکنوں کو ہفتہ سے منگل تک چار دن کا ویک اینڈ ملے گا۔ لیکن اگر ہفتہ کی شام کو چاند نظر نہیں آتا ہے، تو رمضان 30 دنوں تک بڑھ جائے گا، اور عید پیر 31 مارچ کو شروع ہو گی، ایسے میں بہت سے رہائشیوں کے لیے ہفتے کے روز سے شروع ہونے والی تعطیلات بدھ تک جاری رہیں گی جو کہ 5 چھٹیوں کا طویل ویک اینڈ ہو گا،مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی اینڈ جیو فزکس کے فلکیاتی تخمینے بتاتے ہیں کہ نیا ہلال ہفتے کو دوپہر 1 بجے پیدا ہوگا اور زیادہ تر عرب دارالحکومتوں میں غروب آفتاب کے بعد کئی منٹ تک دکھائی دے گا۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ عید اتوار کو ہوگی۔