فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

3 دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری گرفتار

شارجہ: شارجہ پولیس نے 3 دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والے بھکاری کو گرفتار کرلیا۔

متحدہ عرب کی ریاست شارجہ میں پولیس نے ایک غیر قانونی بھکاری کو گرفتار کیا ہے، جس کے پاس سے 14 ہزار درہم (پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد) برآمد ہوئے۔ یہ شخص محض3 دن میں عوام کی ہمدردی کا فائدہ اٹھا کر اتنی بڑی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ایک مقامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مسجد کے باہر ایک شخص مالی مشکلات کا دعویٰ کرتے ہوئے بھیک مانگ رہا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی شناختی تفصیلات چیک کیں تو معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔

گداگری اور سٹریٹ وینڈرز کی نگرانی کے لیے قائم خصوصی ٹیم کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عمر نے بتایا کہ یہ عمل سیکیورٹی اور سماجی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ گداگر اکثر ہمدردی کے جذبات کو استعمال کر کے غیر قانونی طور پر بڑی رقم کما لیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔