فائل فوٹو
فائل فوٹو

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جلد مر جائیں گے ، زیلنسکی کا دعویٰ

کیف : روسی صدر کی صحت کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں، ایسے میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن جلد مر جائیں گے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جلد مر جائیں گے اور ان کی موت کے بعد یوکرین جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پیوٹن کی صحت سے متعلق مختلف افواہیں زیر گردش ہیں۔

کیو انڈیپنڈنٹ کے مطابق زیلنسکی نے 26 مارچ کو پیرس میں یورپی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن جلد مر جائیں گے، یہ ایک حقیقت ہے اور اس کے ساتھ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔