سعودی عرب میں عید کل ہوگی یا پرسوں؟

سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس جاری ہے جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند تشکیل پاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے نواح میں واقعہ سدیر میں مرکزی اجلاس شروع ہوگیا،

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کا آغاز کردیا گیا،

سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، ملکی اور غیر ملکی شہری بھی چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دے سکتے ہیں۔

سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دن 2 بجے ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔