????? ??? ??? ??? ?? ???? ?? ?????? ???? ????? ?? ??????

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا ،کل عیدالفطر منائی جائے گی

ریاض : سعودی عرب میں عید شول کا چاند نظر آ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کل عیدالفطر منائی جائے گی،ادھر امریکہ میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ،کویت، ترکیہ اورامریکہ میں مقیم مسلمان بھی عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائیں گے۔

سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے بھی شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی، اور ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دی، سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دن 2 بجے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، ایران میں عید الفطر پیر 31 مارچ کو ہوگی۔

علاوہ ازیں عمان انڈونیشیا، ملائیشیا، اور آسٹریلیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک نے عید 31 مارچ پیر کو منانے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا جب کہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت یا مقامی حکام کو دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔