فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کا غزہ کے وسیع علاقے کو سکیورٹی زونز میں شامل کرنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر کے اسے اسرائیل کے سکیورٹی زونز میں شامل کر دیا جائے گا۔

بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کاٹز کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں لڑائی جاری ہے، وہاں سے بڑے پیمانے پر فلسطینی آبادی کا انخلا کیا جائے گا۔

انھوں نے غزہ کے رہائشیوں سے حماس کے خاتمے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی اس جنگ کو ختم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔

تاہم اسرائیلی وزیرِ دفاع نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسرائیل غزہ کے کتنے بڑے حصے پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں مزید شدت آتی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔