واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے 100 فیصد ٹیرف عائد کر کے امریکا کو دھوکا دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے امریکی زرعی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف غیر منصفانہ اور امریکا کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی مصنوعات پر بھاری ٹیرف امریکی برآمدات کو عملاً ناممکن بنا دیتے ہیں۔