فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت، شک نے ظالم شوہر کو درندہ بنا دیا، سڑک پر بیوی کا گلا کاٹ ڈالا

بنگلورو : بھارت میں ظالم شوہر نے اپنی بیوی پر شک ہونے کی صورت میں سڑک پر ہی اس کا گلا کاٹ دیا۔

بھارتی میڈیا نے بتایاکہ یہ واقعہ بنگلورو کی ایک سڑک پر پیش آیا جہاں 43 سالہ شوہر کرشنپا نے اپنی 35 سالہ اہلیہ شاردا کو بےدردی سے قتل کر ڈالا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرشنپا چکبالا پور ضلع کے علاقے باگے پلی کا رہنے والا ہے جو مزدوری کرکے گھر چلاتا ہے جبکہ شاردا گھریلو ملازمہ تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاردا رات میں اپنے کام سے واپس آرہی تھی کہ اس کا شوہر راستے میں کھڑا انتظار کر رہا تھا جیسے ہی شاردا آئی تو کرشنپا نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر نے چاقو سے شاردا کا گلا کاٹا جس سے وہ سڑک پر ہی گرگئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی،جیسے ہی کرشنپا نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تو مقامی لوگوں نے اس کا پیچھا کیا اور پھر پولیس نے آکر اسے گرفتار کرلیا، جس کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔