فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 58 افراد ہلاک

پٹنہ : جمعرات کو بہار کے کئی اضلاع میں بھاری بارش اور بجلی گرنے کے ساتھ آنے والے ایک طاقتور طوفان نے تباہی مچا دی، جس میں 58 افراد ہلاک ہوگئے، ان میں سے 23 صرف نالندہ ضلع میں ہلاک ہوئے۔

35 افراد درختوں یا دیواروں کے گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے، جبکہ 23 ​​دیگر ریاست بھر میں آسمانی بجلی گرنے سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے اپنے ضلع میں اموات کی بلند شرح اور املاک کو نمایاں نقصان کی تصدیق کی۔

جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر شوبھنکر نے کہا کہ درخت گرنے یا دیواریں گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوئے اور ایک شخص آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوا۔

ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔