کراچی : پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا ضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 8600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 48 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام سونا بھی 7373 روپے مہنگا ہو گیاہے ۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج 86 ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 3310 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔