فائل فوٹو
فائل فوٹو

شرح سود میں کمی کا امکان، اسٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کل دو ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود میں ممکنہ رد و بدل کے حوالے سے کاروباری برادری، سرمایہ کار اور ماہرین معیشت بے چینی سے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ 22 فیصد شرح سود میں ایک سے دو فیصد کمی کا امکان ہے، جس کا مقصد کاروباری لاگت کو کم کرکے صنعتی سرگرمیوں کو بحال کرنا اور معاشی پہیہ دوبارہ متحرک کرنا ہے۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (FPCCI) کے وائس چیئرمین نے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے، تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

معروف صنعت کار ذکی اعجاز کا کہنا ہے کہ معیشت کو سنبھالنے کے لیے کم از کم 500 بیسس پوائنٹس (پانچ فیصد) کی کمی ناگزیر ہے، کیونکہ موجودہ بلند شرح سود کے باعث صنعتی قرض گیری تقریباً بند ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔