مودی کے کشمیریوں پر مظالم،محبوبہ مفتی نے بھارتی فوج کے ظلم سے پردہ اٹھا دیا

پہلگام فالس فلیگ کے بعد ہزاروں کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فوج کا ظلم بڑھ گیا،جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا
محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی رچائی گئی سازش نے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیاہے،پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کا نیا باب کھول دیاہے
پہلگام حملے کے بعد نہتے کشمیری مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے،کُلگام میں ایک اور نہتے کشمیری کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شہید امتیاز مغرے کو دو دن پہلے بھارتی فوج نے اغوا کیا اور اب اچانک اس کی لاش دریا سے ملی۔
محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ حملہ مودی کا سوچا سمجھا اقدام تھا، پہلگام دہشتگرد حملے کے بعد کشمیری مسلمانوں کو گرفتار، شہید اور گھروں کو تباہ کیا جا رہا ہے، باندی پورہ میں بھی بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنا کر ان کو بے دردی سے شہید کیا گیا،کُلگام، باندی پورا اور دیگر علاقوں میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بدسلوکی اور ظلم کر کے ان کو شہید کیاجارہا ہے،پہلگام جعلی حملے کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہے،
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کیخلاف مودی کی سازش ہے۔پہلگام فالس فلیگ کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے
پہلگام حملے کے بعد کشمیری مسلمانوں کی عزت نفس کو پامال کیا جا رہا ہے جبکہ مودی کی جابرانہ پالیسی بے نقاب ہو چکی ہیں،