فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 56ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی، فائل فوٹو
فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 56ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی، فائل فوٹو

فی تولہ سونے کی قیمت بھی 800 روپے اضافہ

کراچی : عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 385ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 56ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 684روپے بڑھ کر 3لاکھ 5ہزار روپے 984روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔