سری نگر: پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انڈیا کے وزیرِ اعلیٰ نے سرینگر میں دھماکوں کی آوازوں کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے باوجود بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انڈیا کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے وزیرِاعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ سیز فائر کے اعلان کے باوجود سرینگر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔انھوں نے لکھا کہ ’جنگ بندی کا کیا ہوا؟‘۔
سرینگر میں نمائندے کے مطابق شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم حکام نے ابھی تک دھماکوں کی نوعیت یا ان کے مقام کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
یہ دھماکے اس وقت رپورٹ ہوئے ہیں جب امریکہ کی ثالثی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد سیزفائر کا اعلان کیا گیا تھا۔
دونوں ممالک کی فوجوں نے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے بھارتی وقت کے مطابق 5 بجے لڑائی روکنے پر اتفاق کیا تھا،سیزفائر کے باوجود کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 12 مئی کو دوبارہ ہونے طے پائے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos