واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب میں ہتھیاروں کی خریداری کا 142 بلین ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے جو دونوں ملکوں کی تاریخ میں پہلا بڑا معاہدہ ہے۔
ہتھیاروں کی خریداری کا یہ معاہدہ 142 بلین ڈالر کا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ سعودی عرب کو ایک درجن سے زائد امریکی کمپنیوں کی تیار کردہ جدید جنگی آلات اور سروسز فراہم کرے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، امریکی صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقتصادی معاہدوں پر دستخط کئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے، جہاں شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ایئر فورس ون کے طیارے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پہنچے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ فوجی حکام بھی سعودی عرب پہنچے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ٹرمپ آج کا دن اور کل دن کا کچھ حصہ سعودی عرب میں گزارنے کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos