کراچی: گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ 3 روز سے ہزاروں روپے کی کمی دیکھنے میں آرہی تھی لیکن اب پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 173 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 95 ہزار 96 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزا ر821 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 70 ہزار 514 روپے میں فروخت ہوا۔