فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

نئی دہلی: بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا اور انہیں 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

بھارتی وزرات خارجہ کے مطابق پاکستانی ناظم الامور کو ہندوستانی وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جاالزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا تھا۔علاوہ ازیں، بھارت نے پاکستانی سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔