پاکستان کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم ملتوی کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ معاملات طے نہ پائے تو پراجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جا سکتا ہے۔
جمعہ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر معاملات طے نہ پائے تو ہم مختلف طریقہ کار اپنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستان کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم ملتوی کیا ہے تاہم اگر معاملات حل نہ ہوئے تو اسے دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔
تاہم صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اب کی بار پراجیکٹ فریڈم پلس ہو گا۔ ’پراجیکٹ فریڈم کے ساتھ دیگر چیزیں۔
ایک سوال کے جواب میں کیا انھیں لگتا ہے کہ ایران جان بوجھ کر تاخیر کر رہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں جلد ہی پتہ لگ جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز پر ایران کی جانب سے جلد جواب موصول ہونے کی توقع ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاملات آگے نہ بڑھے تو امریکا دوبارہ “پروجیکٹ فریڈم” طرز کے محدود آپریشن کی جانب جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پروجیکٹ فریڈم اچھا آپشن ہے، تاہم اس کے علاوہ بھی کئی طریقے موجود ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو اب تک ایران کی جانب سے کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا، تاہم امید ہے کہ تہران سنجیدہ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے گا۔