پشاور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، 20 کلو تھیلا 3900 روپے تک پہنچ گیا
ایک ہفتے میں قیمتوں میں ساڑھے چار سو روپے سے زائد اضافہ، کم آمدن والے خاندانوں کی مشکلات بڑھ گئیں
پشاور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، 20 کلو تھیلا 3900 روپے تک پہنچ گیا
پشاور: شہر میں آٹے کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے چار سو روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اسپیشل آٹے کی قیمت بھی 3700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آٹے کے پرانے اسٹاک کی قیمتوں میں اضافے سے اس کاروبار سے وابستہ افراد روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔
دوسری جانب آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کم آمدن والے خاندانوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ محدود آمدنی رکھنے والے خاندانوں کے لیے مہنگے داموں آٹا خریدنا مشکل ہوگیا ہے، جبکہ قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو بجٹ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔