نیو یارک: میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز نیوریاک میں بروکلین پُل سے ٹکرا گیا۔
نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے بتایا کہ میکسیکن بحریہ کے بحری جہاز کا ٹاور45 میٹر لمبا تھا اور روشنیوں سے سجا تھا جو ہفتے کی رات پل سے ٹکرا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق جہاز کا اوپر کا حصہ بروکلین برج سے ٹکرایا، جس سے پل کو معمولی نقصان ہوا۔
حادثے میں2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تربیتی جہاز میں 277 افراد سوار تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos