فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل پاگل ریاست بنتا جا رہا ہے،رکن پارلیمنٹ

تل ابیاب: حزب اختلاف کے ایک اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل ’پاگل ریاست بنتا جا رہا ہے، انھوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارا مُلک شوقیہ طور پر بچوں کو قتل کر رہا ہے۔

اسرائیل کی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما یائر گولان نے گزشتہ روز اسرائیلی سرکاری ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ایک سمجھدار ملک شہریوں کے خلاف لڑائی میں ملوث نہیں ہوتا، بچوں کو شوقیہ طور پر قتل نہیں کرتا اور نہ ہی کسی آبادی کو بے دخل کرنے کے اہداف طے کرتا ہے۔‘

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے گولان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ گولان ایک ’گراوٹ کا شکار فرد ہیں۔‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’انھوں نے (یائر گولان) اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے فوجیوں پر ’سب سے گھناؤنے یہود مخالف خون ریزی‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔‘

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے لکھا کہ آئی ڈی ایف دنیا کی سب سے زیادہ اخلاقی فوج ہے اور ہمارے فوجی ہمارے وجود کی جنگ لڑ رہے ہیں۔