فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 600 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، ایک دن میں سونے کے فی تولہ ریٹ میں 6 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا ریٹ 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہے۔

صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے ریٹ میں 5 ہزار 659 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ریٹ 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہوگیا ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 66 ڈالر کے اضافے کے بعد 3 ہزار 3310 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔