ٹرمپ انتظامیہ کا نیا حکم، اسٹوڈنٹ ویزا انٹرویوز عارضی طور پر بند

واشنگٹن، ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لیے نئے اسٹوڈنٹ ویزا انٹرویوز فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

امریکی اخبارکے مطابق فیصلے کا مقصد امیگریشن کنٹرول سخت کرنا اورداخلی پالیسیوں کوترجیح دینا ہے اس سے قبل بھی بعض ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ پرتعلیمی اداروں میں داخلے کی پابندی عائد کی تھی۔

ماہرین تعلیم نے اس اقدام پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکہ کی عالمی تعلیمی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔

فی الحال یہ پابندی کب تک برقرار رہے گی، اس پرحکومتی وضاحت کا انتظار ہے، تعلیمی حلقے فیصلے کو امتیازی اورترقی کے خلاف قرار دے رہے ہیں۔