غزہ پرتازہ اسرائیلی حملوں میں مزید43 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں شمالی پٹی میں غزہ کے صحافی اسامہ العربید کے گھر پر حملے میں شہید کیے گئے 8 افراد بھی شامل ہیں۔
ادھراسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر حملے میں حماس کے رہنما محمد سنوار مارے گئے ہیں، جبکہ فلسطینی گروپ نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
غزہ کی متنازع ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام امدادی مقام پر پہنچنے والے ہجوم پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 6 فلسطین یشہید اور 46 زخمی ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 54,084 فلسطینی ہلاک اور 123,308 زخمی ہوئے ہیں۔ گورنمنٹ میڈیا آفس نے اپنی ہلاکتوں کی تعداد 61,700 سے زیادہ بتاتے ہوئے کہا کہ ملبے تلے لاپتہ ہونے والے ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
ایک اندازے کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے زیرقیادت حملوں کے دوران اسرائیل میں 1,139 افراد مارے گئے تھے اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos