کانپور: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نے بھڑک مارتے ہوئے پھر کہا ہے کہ پاکستان کسی دھوکے میں نہ رہے ’آپریشن سیندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا۔
کانپور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے دوران سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ ’انڈیا نے دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں واضح طور پر تین نکات طے کیے ہیں۔ انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا موثر جواب دے گا۔
انھوں نے واضح کیا کہ ’اس کا وقت، جواب دینے کے طریقہ کار اور اور شرائط ہماری مسلح افواج طے کریں گی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دوسرے یہ کہ انڈیا اب ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈرے گا اور نہ ہی اس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا۔
انڈیا کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ’پاکستان کا سٹیٹ ایکٹر اور نان سٹیٹ ایکٹر کا کھیل چلنے والا نہیں ہے۔ دشمن کہیں بھی ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔ ‘
پاکستان ماضی میں بھی کئی بار ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کا انڈیا میں کسی بھی حملے سے کوئی تعلق نہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos