ٹیکساس کے 13 سالہ فیضان ذکی نے امریکا کی اسکرپٹ نیشنل اسپیلنگ بی چیمپین شپ اپنے نام کر لی۔ذکی نے اپنی جیت کے بعد کہا”میں واقعی خوش ہوں،”
اسپیلنگ بی مقابلہ جیتنے کے ساتھ ہی فیضان ذکی خوشی سے اسٹیج پر گر پڑے۔ مقابلہ جتینے پر فیضان ذکی کو Scripps کی جانب سے 50 ہزار ڈالر کیش، ڈھائی ہزار ڈالر کیش پرائز ریفرنس لائبریری اور میریم ویبسٹر کی جانب سے دیا گیا ہے۔
اسپیلنگ بی چیمپئن شپ میں پچاس امریکی ریاستوں سے 243 شرکاء نے چار مرحلوں کے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔چیمپئن شپ میں اسپیلنگ بتانے کےلیے شرکاء کے پاس 90 سیکنڈز ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ فیضان ذکی گزشتہ سال نیشنل اسپیلنگ بی چیمپئن شپ کے رنر اپ تھے ،ان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے۔
FAIZAN ZAKI FINALLY NAILED ÉCLAIRCISSEMENT FTW 🔥🙌 CONGRATS!!!
And that's after surviving Chaldee in R20, but before that… #spellingbee pic.twitter.com/UMS8xd4ybi
— ruletheword335 // TS 🐝 (@ruletheword335) May 30, 2025
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos