انقرہ: ترکیہ میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 70 کے قریب افراد زخمی ہوگئے، عمراتیں لرز گئیں، امدادی کارروئیاں شروع کر دی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے مارمارس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترکیہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر محفوظ پناہ ڈھونڈنے لگے۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کچھ افراد نے اپنی زندگی بچانے کیلئے اونچائی سے چھانگ لگائی ہے جس وجہ سے بھی وہ زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی بھی رہائشی علاقے میں عمارتوں کے تباہ ہونے کی کوئی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos