نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے مستقل فائر بندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ ہوگی۔
قرارداد کو سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان کی حمایت حاصل ہے، جنہوں نے ووٹنگ کا باقاعدہ مطالبہ کیا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کی جائے، تاکہ وہاں جاری انسانی بحران کو روکا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ حماس کی قید میں موجود تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی قرارداد میں شامل ہے۔
مزید براں، قرارداد میں غزہ میں امداد کی فراہمی پر عائد رکاوٹیں ختم کرنے اور امدادی سامان کی محفوظ تقسیم کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
یہ ووٹنگ بدھ کی دوپہر تاخیر سے متوقع ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی علاقوں میں امدادی تقسیم کے نئے مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن کے اردگرد تقریباً روزانہ فائرنگ کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ نیا نظام حماس کی گرفت سے بچنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos